سرسی 5/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مضافاتی علاقہ کستوربانگر کے چودہ سالہ دو اسکولی بچے ایسلے ندی میں غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ اِن کی شناخت احمد رزاق اوراِمام قاسم کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سنیچرشام کو اسکول کے چار بچے گھر لوٹنے کے دوران ایسلے ندی میں کھیلنے کے لئے اُترے تھے، کھیلتے کھیلتے دو بچے ندی میں غرق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولس نے ندی میں تلاشی مہم چلائی، جس کے بعد دونوں بچوں کی نعشیں ندی سے برآمد کی گئیں۔
واقعے کے بعد پورے علاقہ میں ماتم چھاگیا ہے۔ سرسی مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔